(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی محکمہ اوقاف کے مطابق صہیونی انتہا پسندوں کے سوچے سمجھے منصوبے کے نتیجے میں دونوں جانب سے جھڑپوں کے آغاز پر قابض فوج اور پولیس فلسطینی باشندوں کی گرفتاریاں عمل میں لا کر انہیں جیلوں میں طرح طرح کی اذیتوں سے گزارتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ رو زفلسطینی محکمہ اوقاف کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی انتہا پسندوں نے اپنی جماعت کے سربراہوں کی اپیل پرمسجد اقصیٰ پر یہودیوں کے مذہبی تہوار’عید الانوار‘ کے موقعے پر دھاوا بولااورپولیس کی سرپرستی میں مسجد میں جمع ہو کر تلموی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دوران مقدسات کی بے حرمتی کی ۔
اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت دیگرانتہا پسندوں نے قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائےاور فلسطینی عبادت گزاروں میں اشتعال انگیزی پھیلانے کی کوشش کی۔
محکمہ اوقاف نے صہیونی آبادکاروں کے مسلسل جاری ان منظم دھاووں کے حوالے سےاپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی حکام اہلکاروں کی فول پروف سیکیورٹی میں جان بوجھ کر سینکڑوں یہودی آباد کاروں کو فلسطینیوں کے ساتھ تصادم کیلیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں اور مسلمانوں کے مذہبی اشتعال انگیزی پر ابھارتے ہیں۔