• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مسجد اقصیٰ کے نمازیوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، اردن

ہفتہ 19-06-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
مسجد اقصیٰ کے نمازیوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، اردن
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ضیف اللہ الفائز نے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس نے فلسطینی نمازیوں کے ساتھ جو برتاؤ کیا وہ مسجد اقصیٰ اور نمازیوں کی حرمت کی کھلی توہین اور اشتعال انگیزی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان ضیف اللہ الفائز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اردن نے  گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی پولیس کی جانب سےمسجد اقصٰی میں جمعہ کی نماز کے لیے آنے والے فلسطینی نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیلی پولیس نے فلسطینی نمازیوں کے ساتھ جو برتاؤ کیا ہے وہ مسجد اقصیٰ اور نمازیوں کی حرمت کی کھلی توہین اور اشتعال انگیزی ہے۔

انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز فلسطینی نمازیوں پر طاقت کے استعمال سے باز رہے اور مسجداقصٰی کے تقدس کو پامال نہ کرے جو موجودہ  حالات میں مزیدکشیدگی میں اضافے  کا سبب بنے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی پولیس نے جمعہ کے روزمسجداقصٰی میں نماز کی ادائیگی سے روکتے ہوئے نمازیوں پر طاقت کا بد ترین استعمال کیا اور  آنسو گیس شیلنگ سمیت بڑے پیمانے پرموقع پر موجود صحافیوں اور فلسطینیوں کو ربر کےدھاتی خول میں لپٹی گولیوں کی براہ راست فائرنگ سے شدید زخمی کیا  تھا جس کے بعد حرم قدسی میں حالات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے  اور کئی گھنٹوں تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔

Tags: اردناسرائیلی فورسزضیف اللہ الفائزمسجداقصیمقبوضہ بیت المقدسوزارت خارجہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.