(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی آباد کاروں کا یہ ٹولہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوا اور مسجد میں موجود قبلہ اول کے محافظوں پر اشتعال انگیز نعرے بازی کی۔
فلسطینی محکمہ اوقاف کے جاری کردہ بیان کے مطابق گذشتہ روز پھر 90 سے زائد صہیونی شرپسند آباد کار،اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں کے ساتھ اسرائیلی فوج کے تحفظ میں قبلہ اول میں جوتوں سمیت داخل ہوئے اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی، صہیونی آباد کاروں کا یہ ٹولہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے اور مسجد میں موجود قبلہ اول کے محافظوں پر اشتعال انگیز نعرے بازی کی۔
مسجد اقصٰی میں گھسنے والے صہیونی آباد کاروں کو اشتعال انگیزی پھیلانے کے بعد مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں مذہبی بریفنگ بھی دی گئی۔