• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مسجد اقصیٰ اور فلسطینیوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، افریقی یونین

پیر 25-04-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
مسجد اقصیٰ اور فلسطینیوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، افریقی یونین
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) موسیٰ فقی محمد نے کہا کہ افریقی یونین روز اول سے فلسطینی قوم کےبنیادی حقوق، علیحدہ فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا مستقل دارالحکومت قرار دینے کے مؤقف پرقائم ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی جارحیت میں اضافے اور رمضان المبارک کے آغاز سے ہی قبلہ اول پر صہیونی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے افریقی یونین کے ہائی کمشنرموسیٰ فقی محمد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا مسجد اقصیٰ میں موجود نمازیوں اور روزہ داروں پر حملہ اور فلسطین کے علاقے غزہ پٹی پر بمباری ناقابل قبول اور قابل مذمت ہیں۔

انہوں  نےکہا کہ قابض اسرائیل کا مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکال باہر کرنے کیلئے فوجی طاقت کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ اور مسئلہ فلسطین کے دیر پا اور منصفانہ حل کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

 موسیٰ فقی محمد کا کہنا تھا کہ افریقی یونین روز اول سے فلسطینی قوم کے  بنیادی حقوق، علیحدہ فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا مستقل دارالحکومت قرار دینے کے مؤقف پر قائم ہے اور فلسطینی عوام کے ساتھ ہماری یکجہتی جاری رہے گی۔

Tags: افریقی یونینصہیونیئزمغزہ پٹیمسجد اقصیٰمشرقی بیت المقدسمقبوضہ فلسطینموسیٰ فقی محمد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.