(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی عدالت کے اس غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف مسجد اقصیٰ کے منتظیم اور اسلامی اوقاف کی جانب سے فلسطینی عوام سے متحد ہوکر صہیونیوں کے سامنے مسجد اقصٰی کے لیے کھڑے ہونے کی اپیل پر قرب و جوار سے ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی مسلمانوں نے جمعے کے روز اسرائیلی غاصبوں کے سامنے اسلامی اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں القدس کےاسلامی اوقاف اور مسجد اقصٰی کے امور کے بورڈ کی اپیل پر فلسطینی مسلمانوں نے لبیک کہتے ہوئے اتنی بڑی تعداد میں نماز جمعہ ادا کی کہ قابض صہیونی فورسز دنگ رہ گئی ،صہیونی فوج اور حکمرانوں کے سامنے اسلامی بیداری کا شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے ساٹھ ہزار سے زائد فلسطینیوں نے صیہونی فورسز کے کڑے سیکیورٹی انتظامات کی پرواہ کئے بغیر مسجد اقصٰی کے صحن میں کھلے عام جمعہ کی نماز ادا کی۔
واضح رہے کہ اسلامی فلسطینی تشخص کی نشانی مسجد اقصٰی کو جو بیت المقدس شہر میں واقع ہےآئے دن غاصب صیہونی فورسز کے تخریبی اقدامات کا نشانہ بن رہی ہے جبکہ چند روز قبل صہیونی عدالت کی جانب سے مسجد کی صرف مسلمانوں کیلیے وقف کی گئی عالمی قانون کے مطابق جگہ پر بھی یہودیوں کو خاموش عبادت کی اجازت دے دی گئی ۔
صہیونی عدالت کے اس غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف مسجد اقصیٰ کے منتظیم اور اسلامی اوقاف کی جانب سے فلسطینی عوام سے متحد ہوکر صہیونیوں کے سامنے مسجد اقصٰی کے لیے کھڑے ہونے کی اپیل پر قرب و جوار سے ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی مسلمانوں نے جمعے کے روز اسرائیلی غاصبوں کے سامنے اسلامی اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے۔