(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بورس جانسن نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے ساتھ گفتگو میں اس بات کو واضح کیا ہےکہ مشرق وسطی کے امن عمل کا حل دو ریاستوں کے قیام میں ہی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی جانب سے اسرائیل اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے بیان سامنے آیا ہے جس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ غزہ پر حال ہی میں اسرائیلی خوفناک بمباری کے نتیجےمیں خواتین اور بچوں سمیت 200 سے زائد افراد کی جانوں کے زیاں پر تشویش ہے جبکہ مشرق وسطی کے بارے میں حکومت کی پوزیشن دو ریاستی حل کی حمایت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ”ہم نے فلسطینی اتھارٹی اوراسرائیل کے ساتھ اپنی گفتگو میں بھی اس بات کو واضح کیا ہےکہ مشرق وسطی کے امن عمل کا حل دو ریاستوں کے قیام میں ہے اور ہم اس کے لئے دباؤ ڈالتے رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم اور امریکی صدر جو بائیڈن کی آئندہ ہفتے ہونے والی دو طرفہ بات چیت کو اسرائیل میں نئی حکومت کے ساتھ مسئلہ فلسطین کے معاملے پر مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے بہترین موقع قراردیاجارہا ہے ۔