(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فورسز اور آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کا قتل عام ہمارے حوصلوں کو مزید پختہ اور مستحکم کررہا ہے، ہرگزرتے وقت کے ساتھ ہمارے لوگوں کو عزم مضبوط اور طاقت میں اضافے کا سبب ہے۔
فلسطینی پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے آج صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین کے جنوب میں واقع قصبےجبع میں صیہونی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے تین فلسطینیوں 26 سالہ سفیان عدنان اسماعیل فخوری ، 25 سالہ نائف احمد یوسف ملیشا اور 22 سالہ احمد محمد تھیب فشفشہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض فوج اور صیہونی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام سے مزاحمت کا راستہ جاری رکھنے کے عزم کو توڑا نہیں جاسکتا۔
اپنے جاری بیان میں حماس نے شہداء کے خون کا بدلہ لینے اور اپنے لوگوں کے دفاع کے لیے مزاحمتی جنگجوؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی ریاست کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ کریں۔
حماس نے اپنے بیان میں واضح طور پر کہا ہے کہ تینوں شہیدوں کا بدلہ ضرور لیا جائے گا اور اس میں تاخیر نہیں کی جائے گی، ردعمل جلد دیا جائے گا۔