• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 28 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مراکش کے عوام نے ملک میں صیہونی سفیر کا جینا حرام کردیا

پیر 07-06-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
مراکش کے عوام نے ملک میں صیہونی سفیر کا جینا حرام کردیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )جہاں جہاں اسرائیلی سفیر دورہ کرتا جا رہا ہے وہاں جاکر عوام کی جانبب سے صفائی کی جاتی ہے،  گزشتہ چھ  ماہ سے اسرائیلی سفیر کو مراکش میں رہنے کے لیئے کوئی گھر کرایہ پر دینے کو تیار نہیں، صیہونی سفیر تاحال ہوٹل میں مقیم ہے۔

گذشتہ سال مراکش کی حکومت نے مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا معاہدہ کیا جس کو عوامی سطح پر مکمل طورپر مسترد کردیا گیا، مراکش کی 15 سیاسی اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے مراکشی حکومت کے فیصلے کے خلاف فلسطینی کاز کی حمایت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت کرتے ہوئے ایک اتحاد تشکیل دیا تھا۔

ہرکولیس اور ابن بطوطہ کے حوالے سے شہرت رکھنے والے مراکش کے شہر طنجہ میں  متعین اسرائیلی سفیر ڈیوڈگوورن نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مراکشی روایتی لباس میں ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ تحریر کیا گیا کہ مراکش میں روایتی لباس پہن کر بہت خوش ہوں  ، مراکش کا ورثہ ، ثقافت اور فنون  غیر معمولی ہے ۔

اسرائیلی سفیر کے اس بیان کے بعد مراکشی نوجوانوں نے ہر اس مقام کا دورہ کیا اور اس کو پانی سے دھونا شروع کیا ، جس کا مقصد اسرائیلی سفیر کو یہ پیغام دینا ہے کہ اس کی موجودگی باعث کراہیت ہے اور ناقابل قبول ہے ، واضح رہے کہ مراکشی عوام نے اسرائیل کے ساتھ حکومت کے معاہدے کو یکسر مسترد کردیا ہے اور،  گزشتہ چھ  ماہ سے اسرائیلی سفیر کو مراکش میں رہنے کے لیئے کوئی گھر کرایہ پر دینے کو تیار نہیں، صیہونی سفیر تاحال ہوٹل میں مقیم ہے ۔

Tags: اسرائیلی سفیرڈیوڈگوورنصیہونی ریاستطنجہمراکش
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.