(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مراکش کے چیف آف اسٹاف کے دورہ اسرائیل کے خلاف مراکش کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اسرائیل مخالف نعرے بازی کی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مراکش کے چیف آف اسٹاف دوکور دارمی الفاروق بیلخیر اپنی نوعیت کے پہلے دورے پر غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے ایک سرکاری دورے پر تل ابیب پہنچے جہاں ان کا استقبال جنرل اسٹاف کے اعزازی گارڈ نے کیا۔
یہ بھی پڑھیے
اسرائیل کا عالمی فوجی قیادت کی کانفرنس بلانے کا اعلان
مراکش کے چیف آف اسٹاف کے دورے کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد مراکش کے مختلف شہروں میں اسرائیل مخالف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ، شرکا نے اسرائیل مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور عرب دنیا کے اسرائیل کے ساتھ شرمندگی پرمبنی تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں کومسترد کیا۔
واضح رہے کہ مراکش کی فوج آئندہ جمعے کو اسرائیل ہونے والی بین الاقوامی فوجی کانفرنس میں شرکت کرے گی ۔یہ کانفرنس دونوں فریقوں کے درمیان فوجی تعاون کے خاکہ تیار کرنے کے لیے وقف ہے۔”مراکش اور "اسرائیل” نے 2020 کے آخر میں ایک معاہدے پر دستخط کیے، جب اس سے پہلے بحرین، متحدہ عرب امارات اور بعد میں سوڈان شامل تھے۔