(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کا فلسطینیوں کو مسلسل جارحیت کا نشانہ بناکر ماحول میں شر انگیزی پھیلانے کا مقصداسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی معاہدے کی پاسداری ختم کرکے فلسطینی باشندوں کو دوبارہ جنگی تباہکاریوں کی جانب دھکیلنے کی سازشیں ہیں۔
فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوج کی جاری بربریت کے ہاتھوں مغربی کنارے کے شہر جنین میں صہیونی فوجی اور فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اہلکاروں کے مابین جھڑپ ہوئی جس میں3 فلسطینی آفیسرز شہید ہو گئے جبکہ صہیونی فوج کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ سے ایک نوجوان کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
قابض ریاست میں اسرائیلی حکام کی حمایت یافتہ صہیونی فوج فلسطینی عوام کو مسلسل جارحیت کا نشانہ بناکر ماحول میں بلا توقف شر انگیزی پھیلارہی ہے جس کا مقصداسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں فلسطینی باشندوں کو دوبارہ جنگی تباہکاریوں کی جانب دھکیلنے کی سازشیں ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطینی مسلمانوں کے خلاف گذشتہ ماہ ظالمانہ صیہونی کارروائیوں میں 200 سے زائد شہری شہید ہوئے جبکہ ہسپتالوں میں زخمیوں کی گنجائش ختم ہو گئی۔ غزہ پر اسرائیلی ناکہ بندی تاحال جاری ہے جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔