(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اس تاریخی قرارداد میں کشمیری مسلمانوں کی اُمنگوں پر جموں کشمیر کا پاکستان سے الحاق کا مطالبہ کیا گیا تھا، کشمیریوں کا یہ فیصلہ پاکستان سے اپنا مستقبل جوڑنے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آج کنٹرول لائن کے دونوں جانب پوری دنیا میں جہاں جہاں کشمیری اور ان سے محبت کرنے والے بستے ہیں بھر پور جوش و خروش سے یوم الحاق پاکستان اس تجدید عہدکے ساتھ منارہے ہیں کہ بھارت کی کشمیرپر جبری قبضہ ختم ہو کر رہے گا اوراس کے لیے کشمیریوں کی بھارتی تسلط سے آزادی اور جموں و کشمیر کے پاکستان میں مکمل انضمام تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی: مزید پانچ کشمیری شہری گرفتار
رپورٹ کے مطابق آج کے دن 19 جولائی 1947ء کوکشمیریوں کے حقیقی نمائندوں کی جانب سے سری نگر کے علاقے آبی گزر میں سردار محمد ابراہیم خان کی رہائش گاہ پر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے ایک اجلاس میں کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد متفقہ طورپرمنظور کی گئی تھی۔
اس تاریخی قرارداد میں کشمیری مسلمانوں کی اُمنگوں پر جموں کشمیر کا پاکستان سے الحاق کا مطالبہ کیا گیا تھا، کشمیریوں کا یہ فیصلہ پاکستان سے اپنا مستقبل جوڑنے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔