• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 31 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل ذمہ داریاں نہیں نبھا رہا، واشنگٹن نیتن یاہو پر دباؤ ڈالے: محمود مرداوی

محمود مرداوی کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیل اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریوں سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔

پیر 29-12-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
اسرائیل ذمہ داریاں نہیں نبھا رہا، واشنگٹن نیتن یاہو پر دباؤ ڈالے: محمود مرداوی
0
SHARES
31
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنما محمود مرداوی نے واضح کیا ہے کہ قابض اسرائیل اپنے وعدوں پر عمل نہیں کر رہا جو کہ سیز فائر کے معاہدے میں شامل تھے اور فلسطینی عوام کے خلاف قتل، بھوک اور تباہی کی اپنی پالیسیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

مرداوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس امریکہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ قابض حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو پر حقیقی دباو ڈالے اور اسے معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد کرنے پر مجبور کرے۔ اس میں کوئی انتقام یا تاخیر کا حربہ استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے زور دیا کہ قابض اسرائیل کے وعدوں سے انحراف کسی بھی حقیقی موقع کو ختم کر دیتا ہے جو جارحیت کو روک سکتا ہے اور عالمی برادری پر لازم ہے کہ وہ اپنی قانونی اور انسانی ذمہ داریاں ادا کرے اور غزہ میں شہریوں کے خلاف جاری اسرائیلی جرائم پر خاموشی اختیار نہ کرے۔

مرداوی نے مزید کہا کہ معاہدے کی شقوں پر مکمل عمل درآمد ضروری ہے تاکہ جارحیت کا حقیقی طور پر خاتمہ ممکن ہو اور انسانی المیہ میں کمی لائی جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ غزہ کی انتظامی کمیٹی فلسطینیوں کی مکمل نمائندگی کرے اور وہ عوام کی مرضی اور قومی ترجیحات کی عکاس ہو، بغیر کسی غیر ملکی دباو کے۔

یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب قابض اسرائیلی فوج سات اکتوبر 2023ء سے غزہ پر بدترین نسل کشی مسلط کیے ہوئے ہیں، جس میں امریکی اور یورپی حمایت شامل ہے۔ اس جارحیت میں قتل عام، تباہی جبری بے دخلی اور گرفتاریاں شامل ہیں، جبکہ عالمی برادری کی اپیلوں اور عالمی عدالتِ انصاف کے احکامات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

اس نسل کشی کے نتیجے میں اب تک دو لاکھ 42 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچے اور خواتین ہیں، اس کے علاوہ گیارہ ہزار سے زائد لاپتا ہیں، جبکہ سینکڑوں ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ مسلط کردہ قحط کے سبب درجنوں شہری، خاص طور پر بچے، اپنی جان ہار چکے ہیں اور غزہ کے بیشتر شہر اور علاقے مکمل تباہی کے بعد نقشے سے مٹ چکے ہیں۔

Tags: BenjaminNetanyahuGeopoliticsInternationalPressureisraelIsraelPalestineConflictMahmoudMardawiMiddleEastPoliticsPoliticalCrisisResponsibilitywashington
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.