• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

لبنان: صہیونی دہشتگردی جاری: خواتین اور بچوں سمیت شہداء کی تعداد 492 ہوگئی ،1665 زخمی

صیہونی فوج نے لبنانی شہریوں سے کہا کہ وہ کسی بھی گھر کو خالی کر دیں شہریوں کو اتنی مہلت بھی نہیں دی گئی کہ وہ ہدایت کے تحت گھروں کو خالی کرتے ۔

منگل 24-09-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
لبنان: صہیونی دہشتگردی جاری: خواتین اور بچوں سمیت شہداء کی تعداد 492 ہوگئی ،1665 زخمی

Black smoke rises from an Israeli airstrike on the outskirts of Aita al-Shaab, a Lebanese border village with Israel in south Lebanon, Saturday, Nov. 4, 2023. The Lebanon-Israel border has been the site of regular clashes between Israeli forces on one side and Hezbollah and Palestinian armed groups on the other since the beginning of the Israel-Hamas war. (AP Photo/Hussein Malla)

0
SHARES
3
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے لبنان کے جنوبی علاقے  کے رہائشیوں سے گھروں سے ایک کلو میٹر دور رہنے یا قریبی گاؤں کے کھلے علاقوں میں جبری نقل مکانی کی ہدایت کی ہے۔

لبنانی وزارت صحت کی جانب سے فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے جاری دہشتگردی کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس میں اعلان کیا ہے کہ گذشتہ روز سے جنوبی لبنان پر  صیہونی فوج نے وحشیانہ بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 492 شہری شہید اور1665سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں طبی عملے کے علاوہ شہری دفاع کے کارکنان بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ صیہونی فوج نے گذشتہ روز جنوبی لبنان کے قصبوں اور دیہاتوں جن میں میس الجبل، عیترون، حولہ، طیبہ، مرکبا، بنی حیان، جبل الریحان، اقلیم التفاح الطیری کے پہاڑی علاقوں سمیت بنت جبیل، حنین، زوطر اور نبطیہ کے علاقوں کے قصبوں اور دیہاتوں میں رہنے والے شہریوں پر وحشیانہ بمباری شروع کی پرتشدد حملوں میں درجنوں افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

صیہونی فوج نے لبنان کے جنوبی علاقے  کے رہائشیوں سے گھروں سے ایک کلو میٹر دور رہنے یا قریبی گاؤں کے کھلے علاقوں میں جبری نقل مکانی کی ہدایت کی ہے۔

لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے مشرقی اور جنوبی لبنان کے مرکزی سیکٹر میں واقع قصبوں پر درجنوں حملے ایسے وقت میں کیے جب قابض فوج نے لبنانی شہریوں سے کہا کہ وہ کسی بھی گھر کو خالی کر دیں شہریوں کو اتنی مہلت بھی نہیں دی گئی کہ وہ ہدایت کے تحت گھروں کو خالی کرتے ۔

صیہونی فوج کی لبنان پر دھشتگردی کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران شہداء کی تعداد 492 ہوچکی ہے اور1665 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔۔

Tags: اسرائیلیبیروتجارحیتدہشتگردیشہداءشہیدصیہونیلبنان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.