• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 31 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی حملوں میں اضافہ، لبنان میں شہداء کی تعداد 1247 سے تجاوز

لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 1247 جبکہ زخمیوں کی تعداد 3680 تک جا پہنچی ہے۔

منگل 31-03-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
صہیونی حملوں میں اضافہ، لبنان میں شہداء کی تعداد 1247 سے تجاوز
0
SHARES
0
VIEWS

بیروت – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ دو مارچ سنہ 2026ء سے لبنان پر جاری قابض اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کی تعداد بڑھ کر 1247 شہداء اور 3680 زخمیوں تک پہنچ گئی ہے۔

قابض اسرائیل کی یہ سفاکانہ جارحیت آج مسلسل انتیسویں روز بھی جاری ہے جس کے دوران فضائی حملوں اور توپ خانے کی گولہ باری کی شدت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنانے والی اس مہم کے نتیجے میں مزید قیمتی جانوں کا زیاں ہوا ہے اور املاک سمیت بنیادی ڈھانچے کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

وزارت صحت نے ایک گذشتہ بیان میں بتایا تھا کہ دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے ضاحیہ کے مقام الرحاب پر قابض اسرائیل کے ایک فضائی حملے کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور 17 دیگر افراد مختلف نوعیت کے زخموں سے دوچار ہوئے ہیں۔

دوسری جانب نیشنل نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان کے شہر بنت جبیل کے وسط میں واقع تجارتی مرکز پر قابض اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں چار افراد جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔

اسی تناظر میں لبنانی فوج نے بھی اپنے ایک سپاہی کی شہادت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے جو جنوبی شہر صور کے علاقے العامریہ میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر قابض اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملے کا نشانہ بنے۔

یہ وحشیانہ تصادم ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب فوجی کارروائیوں کے دائرہ کار میں مسلسل وسعت آ رہی ہے جس سے لبنان میں انسانی اور سکیورٹی صورتحال کے مزید ابتر ہونے کا سنگین خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

Tags: #HezbollahCivilian CasualtiesHumanitarian CrisisIsraeli aggressionIsraeli AirstrikesLebanonLebanon casualtiesMiddle East Conflictregional conflictWar Victims
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.