• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 27 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری، ایک شہید اور متعدد زخمی

قابض فوج کی بمباری سے کم از کم ایک شخص شہید اور متعدد زخمی، مقامی امدادی ٹیمیں میدان میں سرگرم۔

جمعہ 27-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری، ایک شہید اور متعدد زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

بیروت – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں نے جمعرات کی شام لبنان کے جنوبی اور مشرقی حصوں، بالخصوص بقاع کے علاقے کو اپنی وحشیانہ کارروائیوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

لبنانی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے مشرقی حصے میں واقع علاقے بقاع پر ہونے والی قابض اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک شامی شہری جامِ شہادت نوش کر گیا جبکہ ایک اور شخص زخمی ہوا ہے۔ لبنانی نیشنل نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ غاصب اسرائیل کے جنگی طیاروں نے مشرقی لبنان کے پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع بستی ‘نبی شیت’ کے مضافاتی علاقے ‘الشعرہ’ پر دو فضائی حملے کیے۔

ایجنسی کے مطابق، دو مزید حملوں میں بعلبک کے مغرب میں واقع ‘بیت مشیک’ کے پہاڑی فارمز کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ آج غروبِ آفتاب کے بعد سے اب تک ‘بودای’ بستی کے پہاڑی علاقوں پر تیسری بار بمباری کی جا چکی ہے۔ اسی دوران قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں نے ہرمل شہر کے گردونواح پر نیا حملہ کیا، جبکہ بعلبک کے مغربی حصوں پر دوبارہ بمباری کی گئی جس میں ‘بودای’ کے پہاڑی علاقوں اور ‘شمسطار’ کے مضافات کو نشانہ بنایا گیا۔

ایجنسی نے مزید بتایا کہ غاصب اسرائیل نے بعلبک کے شمال میں واقع ‘حربتا’ بستی کے پہاڑی علاقوں پر بھی دو حملے کیے، جو کہ بعلبک کے مغربی حصے پر جاری مسلسل حملوں کا حصہ ہیں، جبکہ اس دوران دشمن کے جنگی طیارے انتہائی نچلی پروازیں کرتے رہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، ان زوردار حملوں کے سلسلے نے بقاع کے پورے علاقے کو لرزا کر رکھ دیا ہے اور دشمن کے طیارے مسلسل فضائی حدود میں منڈلا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان کو آٹھ اکتوبر سنہ 2023 ءسے غاصب اسرائیل کی جارحیت کا سامنا ہے جو ستمبر سنہ 2024ء میں ایک کھلی جنگ کی صورت اختیار کر گئی تھی، جس کے نتیجے میں اب تک 4 ہزار سے زائد افراد شہید اور 17 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جس کے بعد ایک جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا۔ تاہم، غاصب اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، جس کے باعث بعد کے ادوار میں بھی سینکڑوں فلسطینی و لبنانی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

Tags: AirstrikesBekaaCivilian CasualtiesGaza ConflictHumanitarian CrisisIsraeli aggressionIsraeli AttacksLebanonMiddle East TensionSouth Lebanon
ShareTweetSendSend

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.