بیروت – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) لبنان میں واقع عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ پر جمعہ کی شام قابض اسرائیلی طیاروں کی جانب سے کی جانے والی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 3 فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے۔
لبنانی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ قابض اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے نے عین الحلوہ کیمپ کے محلہ حطین کو تین میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
لبنانی ذرائع کے مطابق عین الحلوہ کیمپ میں مشترکہ سکیورٹی فورسز کے ہیڈ کوارٹر پر کیے گئے اس حملے میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے من گھڑت دعویٰ کیا ہے کہ اس بمباری میں جنوبی لبنان میں حماس کے ارکان کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔