(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) لبنانی عدالت نے اسرائیلی شناختی کارڈ حاصل کرنے کے جرم میں 4 شہریوں کو 15 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک لبنان کی ایک عدالت کی جانب سے چار لبنانیوں کو قابض ریاست اسرائیل کے شناختی کارڈ کے حوصول پر 15 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔
لبنانی فوجی عدالت کے پینل جس کی سربراہی بریگیڈیئر جنرل منیر شہداء کر رہے تھے کے فیصلے کے مطابق جارج عبداللہ ابو عید، سیدی تانوس ابو خیر، سمیرا حسین سلیمان، سمیہ فارس جودیہ، میریل جارج ابو عید (نابالغ) ، الیاس جارج ابو عید (نابالغ) ، کرسچن جارج ابو عید (نابالغ) اور پیٹرک جارج ابو عید (نابالغ) نے لبنانی حکومت کی اجازت کے بغیر اسرائیلی شناخت حاصل کیے اور بغیراجازت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخل ہوئے۔
لبنانی عدالت میں جارج ابو عید، سمیرا سلیمان اور سمیہ جودیہ کو 15 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی، ان کے شہری حقوق چھین لیے گئے اور 10 لاکھ لبنانی لیرا (663 ڈالر) جرمانہ بھی عائد کیا گیا جبکہ نابالغوں کے مقدمات عدالتِ طفلاں کے حوالے کر دیے گئے ہیں جن کے فیصلے کیے جائیں گے۔