(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی وزیر خارجہ نے لاپتہ اسرائیلی ہواباز کی تلاش میں موساد کے سرچ آپریشن کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ نفتالی بینیٹ نے اپنی عوام سے جھوٹ بولا ہے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں قابض اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہواباز روناراد سے متعلق مشن کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس مشن میں کامیابی نہیں ہوئی ہے۔
بینی گینٹزنے کنیسٹ سے خطاب کے دوران کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ اس معاملے میں اختلاف ہے انہوں نے اس حساس مشن میں کامیابی کے حوالے سے عوام سے جھوٹ بولا ہےاوراس طرح اس صہیونی فوجی کے خاندان کو جھوٹی تسلی دی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نفتالی بینیٹ نے چند روز قبل ملک کی خفیہ ایجنسی موساد کے حوالے سے کہا تھا کہ اس نےایک کامیاب آپریشن کر تے ہوئے معلوم کر لیا ہے کہ 1986 میں لاپتہ ہونے والےہوا باز رون اراد کے ساتھ کیا ہوا تھا اور کہا تھا کہ موساد نے یہ ایک دلیرانہ آپریشن کیا ہے۔