(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) تمام فریقین ایسے اقدامات سے گریز کریں جو خطے میں کشیدگی کا باعث بن سکتی ہے ، تمام فریقین پر امن کیلئے بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔
فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے لبنان کے سرحدی علاقوں پر جارحیت پر اور لبنا ن کی جانب سے جوابی کارروائی پراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ ’’ انتہائی تحمل ‘‘ سے کام لیں۔
ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ خطے میں امن کیلئے تمام فریقین پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ہمیں ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے جو خطے میں کشیدگی کا باعث بنے اور جو تناؤ کو بڑھا نے کا موجب بنیں ۔