(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) کویتی وزیر خارجہ نےاپنے الفاظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی ضمیر کی خاموشی کے نتیجے میں اسرائیل کھلے عام فلسطینی قوم کے حقوق کو پامال کررہا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز صربیہ کے دارالحکومت بلغراد میں تحریک غیرجانبدارکی تاسیس کے 60برس مکمل ہونےپر منعقد ہونے والی کانفرنس کے موقع پرکویت کے وزیر خارجہ الشیخ احمد ناصر نے اپنے خطاب میں کہا کہ قضیہ فلسطین کویت کا مرکزی ترجیح قضیہ ہے۔
کویتی وزیر خارجہ کی جانب سے عالمی برادری اور غیر جانب دارتحریک سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ فلسطین پراسرائیل کا ناجائز تسلط ختم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
الشیخ ناصر نے کہا کہ ہمارے لیے قضیہ فلسطین سے بڑھ کراور کچھ نہیں۔ فلسطینی قوم گذشتہ 73 برسوں سے ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔ فلسطینی قوم بدترین اقتصادی، سیکیورٹی، سماجی اور انسانی بحران سے گذر رہے ہیں۔ دوسری طرف اسرائیلی ریاست نے فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری کی ظالمانہ پالیسی جاری رکھی ہوئی ہے۔
کویتی وزیر خارجہ نےاپنے الفاظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی ضمیر کی خاموشی کے نتیجے میں اسرائیل کھلے عام فلسطینی قوم کے حقوق کو پامال کررہا ہے۔