(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) "مہم کے ایک حصے کے طور پر، غزہ کی پٹی کے جنوب مغرب میں، رفح شہر میں 11 مویشی ذبح کیے گئے اور ان کا گوشت پسماندہ خاندانوں کے حوالے کر دیا گیا جس پر غزہ کے شہریوں نے کویتی امیر، حکومت اور عوام کے ساتھ ساتھ مہم میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کویت کی انٹرنیشنل اسلامک چیریٹی آرگنائزیشن (آئی آئی سی او) اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پرغزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں میں قربانی کا گوشت ضرورت مندوں میں تقسیم کرنے کا ایک منصوبہ شروع کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ شمالی عراق میں کردستان کے علاقے مشرقی اربیل شہر کے حسن شام کیمپ میں تقریباً 12,000 اندرونی طور پر بے گھر افراد کو عید الاضحٰی کے تہوار کے دوران ذبح کیے گئے مویشیوں کا گوشت تقسیم کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
سعودی عرب کا فلسطینیوں کےلئے قربانی کے گوشت کا تحفہ
کویتی ادارے ہیبہ کے ڈائریکٹر محمد سلیم نے بتایا کہ یہ امدادی منصوبہ "کویت آپ کے ساتھ کھڑا ہے” مہم کا حصہ ہےجس میں یہ منصوبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کیمپ کے رہائشیوں کو بین الاقوامی امدادی ایجنسیوں کی جانب سے ان کی ضروریات کے ناکا فی ذرائع ہونے کے بعد امداد کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کویتی امیر، حکومت اور عوام کے ساتھ ساتھ مہم میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ یہ ایک سالانہ روایت ہے کہ کویت کردستان کے علاقے میں بے گھر افراد اور ضرورت مندوں کو درجنوں ٹن قربانی کا گوشت فراہم کرتا ہےجبکہ کویت ہلال احمر سوسائٹی نے غزہ کی پٹی میں ضرورت مند فلسطینی خاندانوں میں عید الاضحٰی پر قربانی کے گوشت کی تقسیم کی جس کے نتیجے میں غزہ کی پوری پٹی کے پانچ گورنریٹس میں 1,300 ضرورت مند خاندانوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔
"مہم کے ایک حصے کے طور پر، غزہ کی پٹی کے جنوب مغرب میں، رفح شہر میں 11 مویشی ذبح کیے گئے اور ان کا گوشت پسماندہ خاندانوں کے حوالے کر دیا گیا جس پر غزہ کے شہریوں نے کویتی امیر، حکومت اور عوام کے ساتھ ساتھ مہم میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔