(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی سفیر نے یواین کے فیصلے کو اخلاقی رسوائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ایسے عدالتی ادارے کی طرف سے لیا گیا کوئی بھی فیصلہ جو سیاسی اور اخلاقی طور پر دیوالیہ اقوام متحدہ سے اپنا مینڈیٹ حاصل کرتا ہے مکمل طور پر ناجائز ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں صیہونی ریاست کے خلاف قرار داد پر اقوام متحدہ میں غیرقانونی صہیونی ریاست کے سفیر گیلاد اردان نے اس فیصلے کو اقوام متحدہ کے لیے اخلاقی رسوائی قرار دیا اور کہا کہ کوئی بھی بین الاقوامی ادارہ یہ فیصلہ نہیں کر سکتا کہ آیا یہودیوں کو ان کی سرزمین پر قابض کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایسے عدالتی ادارے کی طرف سے لیا گیا کوئی بھی فیصلہ جو سیاسی اور اخلاقی طور پر دیوالیہ اقوام متحدہ سے اپنا مینڈیٹ حاصل کرتا ہے مکمل طور پر ناجائز ہے۔