• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 22 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

کنیسٹ نے غزہ جنگ ختم کرنے کے لیے ٹرمپ پلان منظورکر لیا، نیتن یاھو غائب

اسرائیل کی کنیسٹ نے غزہ میں جاری جنگ ختم کرنے کے لیے ٹرمپ کے تجویز کردہ پلان کی منظوری دے دی ہے۔

جمعرات 04-12-2025
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
کنیسٹ نے غزہ جنگ ختم کرنے کے لیے ٹرمپ پلان منظورکر لیا، نیتن یاھو غائب
0
SHARES
56
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

اسرائیلی کنیسٹ کے عمومی اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ غزہ کی جنگ کے اختتام سے متعلق "بیس نکاتی منصوبے” کو اپنانے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔

یہ ووٹنگ ایسے وقت میں ہوئی جب حکومتی اتحاد کی جماعتوں کے ارکان کی اکثریت اجلاس میں شریک ہی نہیں تھی جن میں خود وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو بھی شامل تھے۔ مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہ پڑا اور قرارداد کو بآسانی منظور کر لیا گیا۔ یہ مسودہ اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ نے پیش کیا تھا۔

لپیڈ کا کہنا تھا کہ "پوری کنیسٹ نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے یہ منصوبہ پیش کیا جس کی بنیاد پر قیدیوں کی واپسی ممکن ہوئی جنگ رکی اور زندگی معمول پر لوٹ رہی ہے”۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر اس سے قبل کسی بھی سرکاری فورم میں نہ کیبنٹ میں نہ حکومت میں نہ ہی خارجہ اور سکیورٹی کمیٹی یا کنسٹ کے عام اجلاس میں کوئی ووٹنگ ہوئی تھی۔

اب یہ قرارداد تفصیلی غور کے لیے خارجہ اور سکیورٹی کمیٹی کو بھیجی جائے گی۔

گذشتہ ہفتے اسرائیلی اپوزیشن کے ذرائع نے اشارہ دیا تھا کہ ٹرمپ کے منصوبے پر ووٹنگ بنجمن نیتن یاھو کو سخت سیاسی مخمصے میں دھکیل سکتی ہے۔ اگر وہ اس کی حمایت کرتے ہیں تو دائیں بازو کی انتہا پسند جماعتیں بدک سکتی ہیں کیونکہ منصوبے میں فلسطینی اسیران کی رہائی غزہ میں ایک بین الاقوامی فورس کی تعیناتی اور مستقبل کی فلسطینی ریاست کے امکانات جیسے نکات شامل ہیں۔ جبکہ اگر نیتن یاھو اس کی مخالفت کرتے ہیں تو یہ صدر ٹرمپ کے ساتھ براہ راست ٹکراؤ تصور ہوگا۔

لپیڈ نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ اس تجویز کو کنیسٹ کے سامنے لائیں گے اور امریکی دستاویز کو جنگ کے اختتام کا واحد واضح راستہ قرار دیتے ہوئے اسے اپنانے کا مطالبہ کریں گے۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی بھرپور حمایت دہراتے ہوئے کہا کہ "پوری اسرائیلی قوم جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلیوں کی رہائی کے لیے ان کی بہادر قیادت کی شکر گزار ہے”۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.