(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) جنوبی غزہ کے علاقے مواصی خان یونس میں قابض اسرائیل کی فضائی کارروائی میں ایک شہری اور ایک بچی شہید ہو گئے، جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوئے۔ یہ حملہ مواصی میں بے گھر افراد کی خیمہ بستی کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اس حملے میں شہری احمد ماهر القدرہ اور بچی دانا عبد الرازق ابو معروف شہید ہوئے، جبکہ کم از کم چار دیگر زخمی ہوئے۔ قابض اسرائیل کی ڈرون نے خیمے کو نشانہ بنایا۔
اسی دوران قابض فوج نے خانیونس کے مشرق میں مزید رہائشی عمارتیں منہدم کر دی ہیں۔
گذشتہ اوقات میں، وسطی غزہ کے المغازی کیمپ میں پانچ منزلہ گھر کے گرنے سے دو شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
شهداء الاقصى ہسپتال کے طبی ذرائع کے مطابق دو شہداء کی لاشیں ہسپتال منتقل کی گئی ہیں جبکہ شہری دفاع نے بتایا کہ وسطی گورنری میں ریسکیو ٹیموں نے پانچ زخمیوں کو عمارت کے ملبے سے نکالا، جن میں ایک شدید زخمی شامل ہے۔ یہ حادثہ "الشنا” خاندان کے گھر کے گرنے سے پیش آیا۔
قابض اسرائیلی فوج اب بھی حماس اور "اسرائیل” کے درمیان سنہ 2023ء میں مسلط ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ یہ سب فضائی حملے، فائرنگ اور شہریوں کے گھروں کی منہدم کرنے کی شکل میں جاری ہے۔
وزارت صحت کے مطابق، جنگ بندی کے بعد قابض اسرائیل کے حملوں میں اب تک 424 فلسطینی شہید اور 1189 زخمی ہو چکے ہیں۔