(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی قابض جیلوں میں سات فلسطینی قیدی اپنی کھلی بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں سب سے پرانے قیدی الفصفوص ہیں جو 92ویں روز سے بھوک ہڑتال کے باعث صہیونی ہسپتال میں سنگین صورت حال سے دوچار ہیں۔
ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین اسرائیلی عقوبت خانے الجملہ میں قید 32 سالہ نوجوان کاید فصفوص بانوے روز سے اپنی غیر قانونی انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال پرہیں اورانہیں صحت کی سنگین صورت حال کے باعث اسرائیلی جیل کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں طویل روز سے جاری احتجاجی بھوک ہڑتال کے باعث اسیر کے اہم جسمانی اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا ہےتاہم قیدی نے رہائی سے قبل اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کو مسترد کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ قابض ریاست کی عدالت کی جانب سے اسیر کی رہائی کے احکامات جاری نہیں کیے گئے ہیں۔