• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کرنے والے بھارتی اہلکار ذہنی مریض بن گئے

پیر 07-03-2022
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کرنے والے بھارتی اہلکار ذہنی مریض بن گئے
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بھارتی اہلکاروں میں خودکشی اور آپسی جھگڑوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے جس کا اعتراف بھارتی محکمہ دفاع نےبھی اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز بھارت کے شہرامرتسرمیں بارڈرسیکیورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر میں ایک اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات کیے جانے کے بعد کشمیریوں پرمسلسل  بدترین مظالم ڈھانےکے باوجود متوقع نتائج کے حصول میں ناکامی کے بعد بھارتی فوجی اہلکار اس قدر ذہنی دباؤ کا شکار ہو تے جارہے ہیں کہ اپنے ہی ساتھی اہلکاروں  کی جان لینے اور خود کو گولیاں مارنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورس کا یہ ہیڈ کوارٹر پاک بھارت سرحد واہگہ سے محض 20 کلومیٹر کی دوری پر ہے، ذہنی دباؤ اور پست ہمتی کے باعث بھارتی فوجی نے غصے میں آکر اپنے ساتھیوں پرفائرنگ کی اور بعد میں خود کو بھی گولی مار لی۔

خیال رہے کہ بھارتی اہلکاروں میں آئے دن کشمیریوں  کو شہید کیے جانے اور ان کے گھروں کو لوٹنے کی خبریں بین الاقوامی سطح پر بھارت کی بدنامی کا باعث بنی ہوئی ہیں جس کے بعد وہاں مجبوری میں تعینات اہلکار خودکشی اور آپسی جھگڑوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے جس کا اعتراف بھارتی محکمہ دفاع نےبھی اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔

Tags: امرتسربھارتی فوجکشمیریمقبوضہ جموں و کشمیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.