(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض بھارتی فوج خفیہ اطلاعات پر سرچ آپریشن میں مصروف تھی اس دوران کشمیری مجاہدین نے حملہ کردیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے علاقوں گڈول اور کوکرناگ میں بھارتی فوج کا سرچ آپریشن شروع ہوا اس دوران ایک گھر میں موجود کشمیری مجاہدین نے قابض بھارتی فوج پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کے تین فوجی افسر کرنل من پریت سنگھ، میجر اشیش اور ڈی ایس پی ہمایوں بھٹ ہلاک ہوگئے حملے میں بھارتی فوج کا جرمنی سے درآمد کردہ تربیت یافتہ قیمتی کتا بھی مارا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ اتنا شدید اور اچانک تھا کہ بھارتی فوج کا سنبھلنے کا موقع نہیں ملا اور تینوں افسر موقع پر دم توڑگئے۔
بھارتی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ایک کشمیری مجاہد کے شہید ہونے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے تاہم اس کے حوالے سے نا کوئی شناخت اور نا ہی کوئی تفصیلات جاری کئ گئیں ۔