(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) دھماکے سے متعلق بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب گذشتہ رات دستی بم کا دھماکا ہواجس کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں کہ یہ واقعہ حادثاتی طور پر ہوا یا اس کے پیچھے کسی عناصر کا ہاتھ ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں نامعلومم افراد کی جانب سےکیے گئے دستی بم دھماکے میں موقع پر موجود ایک بھارتی فوج کا کیپٹن اور دوسرانائب صوبیدار ہلاک جبکہ 4 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
مقبوضہ کشمیر: مزاحمت کاروں کا حملہ چھ بھارتی فوجی جہنم واصل
دھماکے سے متعلق بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب گذشتہ رات دستی بم کا دھماکا ہواجس کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں کہ یہ واقعہ حادثاتی طور پر ہوا یا اس کے پیچھے کسی عناصر کا ہاتھ ہے تاہم ابھی تک کسی مشتبہ شخص یا کشمیری جہادی تنظیم کے اس کارروائی میں ملوث ہونے کے امکانات سامنے نہیں آئے ہیں۔
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کو ان کے گھروں سے نکال کر وحشیانہ تشد دکرتےہیں جبکہ علاقے میں خوف و ہراس قائم رکھنے کے لیے ان کے خاندان کے سامنے انہیں بغیر کسی جرم کے گولیاں مار کر شہید کردیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں کشمیر کی جہادی تنظیمیں اور نوجوان بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائیاں کرتے ہیں ۔
بشکریہ : کشمیر میڈیا سروس