• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لئے کراچی میں احتجاجی مظاہرہ

مظاہرے میں حماس کے عظیم رہنما شہید ابو عبیدہ کو ان خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا

منگل 06-01-2026
in پاکستان, خاص خبریں, فلسطین
0
فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لئے کراچی میں احتجاجی مظاہرہ
0
SHARES
23
VIEWS

کراچی (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) پاک فلسطین فورم کے تحت اتوار کے روز کراچی پریس کلب کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں حماس کے عظیم رہنما شہید ابو عبیدہ کو ان کی جدوجہد اور خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاک فلسطین فورم کے سعد ہمایوں اور دیگر مقررین نے کہا کہ شہید ابو عبیدہ محض ایک فرد نہیں تھے بلکہ ایک فکر، ایک علامت اور ایک تحریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ابو عبیدہ دنیا بھر میں ظلم کے خلاف کھڑے ہونے والے تمام آزادی پسندوں اور مزاحمتی تحریکوں کے لیے ایک رول ماڈل ہیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ ثابت کیا کہ مزاحمت صرف ہتھیار اٹھانے کا نام نہیں بلکہ ایک نظریہ، ایک اخلاقی مؤقف اور ایک اجتماعی عزم ہے۔ مظاہرے کے شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مزاحمت کے ساتھ کھڑے ہیں اور شہدا کے نظریے کو زندہ رکھیں گے۔

شرکا نے کہا کہ یہ اجتماع اس پیغام کو واضح کرتا ہے کہ شہدا کو قتل کیا جا سکتا ہے مگر ان کے نظریات کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق میں عملی اقدامات کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باوجود خاموشی ناقابلِ فہم ہے۔

شرکا نے ضامن ممالک اور مسلم قیادت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی جرائم کو روکنے کے لیے فوری سفارتی اور سیاسی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مسلم دنیا کو متحد ہو کر اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف واضح، مضبوط اور عملی پالیسی اپنانی چاہیے کیونکہ خاموشی مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے۔

مظاہرے میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ کسی بھی ایسی انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس یا اقدام کی مخالفت کی جائے جس کا مقصد حماس کو غیر مسلح کرنا ہو۔

Tags: KarachiMiddleEastConflictPakistanPalestineForumPalestinianSolidarityPressClubKarachiProtest
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.