(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ اردن ایک برادر ملک اور القدس کی نبض ہےجبکہ اردنی اور فلسطینی قوموں کا مستقبل ایک ہے اور دونوں یک جان دو قالب ہیں۔
ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی امور کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے فلسطین میں اسلامی مقدسات کی سرپرستی اردن کے علاوہ سعودی عرب کو دیے جانے کی تجویز کے خلاف اپنے بیان میں کہا کہ
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ اردن ایک برادر ملک اور القدس کی نبض ہےجبکہ اردنی اور فلسطینی قوموں کا مستقبل ایک ہے اور دونوں یک جان دو قالب ہیں، حماس القدس میں فلسطینی مقدسات کی سرپرستی کے اردنی ہاشمی مملکت کے حامی ہیں اور اس بات پر قائم ہیں کہ القدس میں فلسطینی مقدسات کی سرپرستی کے حوالے سے اردن کا کوئی متبادل نہیں۔
انہوں نے اردن میں القدس کےفلسطینی باشندوں کی مدد کے لیے جاری فنڈ ریزنگ مہم کے حوالے سے کہا کہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی مرمت اور ان کی حمایت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہےتاہم اردن کی جانب سےفلسطینی باشندوں کی مدد اس بات کا ثبوت ہے کہ اردنی عوام بیدار ہیں اور فلسطینی قوم کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں۔