(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اردنی شاہ نے غرب اردن میں اسرائیل کے نئی آبادکاری تعمیرات کے منصوبے کی منظوری کے فیصلے پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکام کے یک طرفہ اقدامات خطے میں امن کے حصول کے امکانات کو غیر مستحکم اور کمزور کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اردن کےشاہ عبداللہ دوئم کی جانب سےجاری کردہ ایک بیان میں مقبوضہ فلسطین اور اسرائیل کے مابین دو ریاستی حل کی بنیاد پر فلسطینی ریاست کا ایک منصفانہ اور جامع حل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام عالم میں امن کیلیے فلسطینیوں کی علیحدہ ریاست کا قیام نا گزیر ہے اوراردن اس کے لیےہر ممکن اقدامات کی کوششوں کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی "اونروا” کی حمایت جاری رکھنے کی اہمیت پر زوردیا اور غرب اردن میں اسرائیل کے نئی آبادکاری تعمیرات کے منصوبے کی منظوری کے فیصلے پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکام کے یک طرفہ اقدامات خطے میں امن کے حصول کے امکانات کو غیر مستحکم اور کمزور کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔