(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اردنی فرمانرواں کا کہنا ہےکہ 2014 سے معطل شدہ اسرائیل، فلسطینی مذاکراتی عمل کو دوبارہ شروع کرنا ضروری ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کی جانب سےایک تصدیقی بیا ن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق انہوں نے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان دوبارہ مذاکرات کےآغاز کے لیے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ اور وزیردفاع بینی گینٹز سے رابطہ کیا ہے۔
بیان کے مطابق ان کا کہنا ہےکہ 2014 سے معطل شدہ اسرائیل، فلسطینی مذاکراتی عمل کو دوبارہ شروع کرنا ضروری ہے البتہ حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد فلسطینی انتظامیہ سے بات چیت کے بغیر یہ رابطےبے معنی تھےجس کے لیے ہم نے فلسطینی صدر محمود عباس سے رابطہ کیا جس پر ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق دیئے بغیر مذاکرات میں پیش رفت موجودہ صورت حال میں اس وقت تک ممکن نہیں جب تک اسرائیل فلسطینیوں کے لیے اپنی حکمت عملی پر غور نہیں کرتا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ فروری میں وزیر دفاع بینی گانٹز نے شاہ اردن سے خفیہ طور پر ملاقات کی تھی۔