(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکی کانگریس کی خاتون نمائندہ میری نیومین نےجو بائیڈن سے اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی علاقوں میں جاری نسل کشی کو روکنے کی اپیل کردی۔
عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق گذشتہ روز واشنگٹن میں کانگریس کی خاتون نمائندہ میری نیومین نے نئی جو بائیڈن انتظامیہ سےصہیونی فوج کے ذریعےمقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے انکی آبائی زمینوں سے جبرا انخلاء کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کے باعث فلسطینی خاندانوں کی مشرقی بیت المقدس اور مغربی کنارے سے زبر دستی بےدخلی کا خاتمہ کریںاور حالات کو مزیدخرابی کی طرف جانے سے روکیں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں موجود ہزاروں فلسطینی خاندان اسرائیلی حکومت کے ان اقدامات کی وجہ سے گھروں سے بے دخلی ،گھروں کی مسماری کے باعث بدترین معاشی مشکلات کا سامنا ہےجبکہ حالات حاضرہ ک مطابق اسرائیل نے مشرقی بیت المقدس میں سلوان کےعلاقے میں البستان میں فلسطینی گھروں کی مسمار ی کے نئےاحکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
میری نیومین نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے البستان میں20صہیونی آباد کاروں کےگھروں کی تعمیرات کے لیےمقامی فلسطینی خاندانوں کے 17 مکانات کو غیر قانونی تجاوزات قرار دے کر انہدامی کارروائی شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج اب مشرقی بیت المقدس میں الشیخ جراح کے بعد سلوان کے علاقے میں بھی غیر قانونی صہیونی آباد کاروں کی رہائش کے لیے فلسطینیوں کے مکانات کو غیر قانونی اور ناجائز تجاوزات کہ کر منہدم کر رہی ہے جس کے خلاف مقامی رہائشی فلسطینیوں کے روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
We’ve seen disturbing reports of demolition orders for Palestinian homes in East Jerusalem.
No one should ever be forcibly removed from their home.
I spoke today on the house floor to urge the Biden admin to do everything in their power to stop these evictions and demolitions. pic.twitter.com/h2VoLxR17w
— CEO, Former Congresswoman, Author, Entrepreneur (@RepMarieNewman) July 1, 2021