• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 24 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

نابلس میں شرپسندوں کی سازش، مسجد کے داخلی راستے پر حملہ

نابلس میں یہودی شرپسندوں نے مسجد کے داخلی راستے کو آگ لگا کر مذہبی تشدد کا مظاہرہ کیا۔

پیر 23-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
نابلس میں شرپسندوں کی سازش، مسجد کے داخلی راستے پر حملہ
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب مغرب میں واقع گاؤں "تل” میں پیر کو علی الصبح یہودی آباد کاروں نے ایک مسجد کو آگ لگا دی اور اس کی دیواروں پر "انتقام” اور "قیمت وصولی” جیسے انتہا پسندانہ اور اشتعال انگیز نسل پرستانہ نعرے درج کر دیے۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ مسجد کے داخلی راستے پر بھڑک اٹھی جس سے مسجد کے دروازے اور بیرونی حصے کو شدید نقصان پہنچا، تاہم گاؤں کے بہادر مکینوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور اسے مسجد کے اندرونی حصے تک پھیلنے سے روک دیا۔

محکمہ اوقاف نے اس حوالے سے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے فجر کے وقت گاؤں کے "ابو بکر صدیق ہسپتال” کے قریب واقع ابوبکر صدیق مسجد کو جلانے کی ناپاک کوشش کی، جبکہ اس مجرمانہ واقعے کی متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

وزارت اوقاف و مذہبی امور نے نابلس کے گاؤں تل میں غاصب آباد کاروں کے جتھوں کی جانب سے ابوبکر صدیق مسجد کو نذرِ آتش کرنے کی اس مذموم کوشش کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزارت اوقاف نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی فوج کی براہِ راست سرپرستی میں ان بلوائیوں نے گذشتہ سنہ 2025 کے دوران 45 مساجد پر حملے کیے، جو فلسطینیوں کی عبادت گاہوں اور املاک کو مسلسل نشانہ بنانے کی صہیونی سفاکیت کا واضح ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ نابلس گورنری کے دیہات اور قصبات کو مسلسل "قیمت وصولی” (تدفیع الثمن) اور "ٹیلوں کے نوجوان” نامی دہشت گرد گروہوں کے حملوں کا سامنا ہے، جو فلسطینیوں کی املاک اور مقدس مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے مساجد کو جلانے اور دیواروں پر نفرت انگیز نعرے لکھنے جیسی گھناؤنی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

یہ بزدلانہ حملے خاص طور پر ان علاقوں میں زیادہ شدت اختیار کر جاتے ہیں جو فلسطینی زمینوں پر زبردستی قائم کی گئی صہیونی بستیوں اور غیر قانونی چوکیوں کے قریب واقع ہیں۔

Tags: ArsonIsraeli OccupationJewish ExtremistsMiddle EastMosqueMosque AttackNabluspalestinePalestinian RightsReligious Violence
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.