• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 11 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

بیت المقدس کے سابق اسیروں کو غزہ میں جلاوطنی کا اسرائیلی حکم جاری

اسرائیل نے بیت المقدس کے دو سابق اسیروں کو جلاوطنی کی سزا دی، جس کے تحت انہیں غزہ منتقل کرنا لازمی ہے۔

بدھ 11-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
بیت المقدس کے سابق اسیروں کو غزہ میں جلاوطنی کا اسرائیلی حکم جاری
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے کفر عقب سے تعلق رکھنے والے سابق اسیر محمود احمد اور جبل مکبر سے تعلق رکھنے والے اسیر محمد احمد حسین الہلسہ کی رہائش منسوخ کرنے اور انہیں غزہ جلاوطن کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

بنجمن نیتن یاھو نے کہا کہ انہوں نے گذشتہ روز صبح کے وقت ایک سابق اسیر اور دوسرے زیر حراست اسیر (جو تاحال قابض اسرائیل کی جیلوں میں اپنی سزا کاٹ رہا ہے) کی رہائش منسوخ کرنے کے احکامات پر دستخط کیے۔ انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں چاقو زنی اور فائرنگ کی کارروائیوں کے بعد ان دونوں کو جلاوطن کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی دھمکی دی کہ "ان جیسے بہت سے لوگ بھی اسی راستے پر ہیں”۔

یہ پہلا موقع ہے کہ قابض حکام نے عملی طور پر اس نوعیت کا اقدام کیا ہے۔ یہ اقدام کنیسٹ کی جانب سے اس قانون کی منظوری کے تین سال بعد سامنے آیا ہے جس میں فلسطینی اتھارٹی سے مالی وظائف وصول کرنے کے بہانے فلسطینی اسیروں کی شہریت منسوخ کرنے اور انہیں بے دخل کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

قابض اسرائیلی حکام شمالی مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے کفر عقب سے تعلق رکھنے والے سابق اسیر محمود احمد کی رہائش فوری طور پر منسوخ کر کے انہیں جلاوطن کر دیں گے۔ محمود احمد نے سنہ 2001 سے سنہ 2024 تک 23 سال قید کاٹی تھی، انہیں اسلحہ رکھنے اور مزاحمتی کارروائیوں کی منصوبہ بندی سمیت متعدد الزامات کے تحت سزا سنائی گئی تھی۔

Tags: ForcedDisplacementFormerPrisonersGazaExileHumanRightsIsraeliAggressionIsraeliOccupationjerusalemOccupiedPalestinePalestinianResistancePalestinianRights
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.