• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 28 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جنین: صیہونی فوج کا پناہ گزین کیمپ پر دھاوا، متعدد زخمی، درجنوں گرفتار

غاصب صیہونی فورسز نے فلسطینیوں کے گھروں میں روایتی لوٹ مار کی اور مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا  

منگل 16-05-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
جنین: صیہونی فوج کا پناہ گزین کیمپ پر دھاوا، متعدد زخمی، درجنوں گرفتار
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فورسز نے مقبوضۃ مغربی کنارے کے شہر جنین  میں پناہ گزین کیمپ کے علاقے الھدف پر دھاوا بولا اور فائرنگ کر کے چار فلسطینیوں کو زخمی اور چار سگے بھائیوں سمیت متعدد کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی  صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے آج صبح الھدف محلے پر تلاشی کے نام  پر فلسطینیوں کے گھروں میں روایتی لوٹ مار اور مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا  اس دوران فلسطینی شہری الاسمر کے گھر پر بھی دھاوا بولا اور ان کے چار بیٹوں کو حراست میں لے لیا۔ الاسمر نے اس بات کی تردید کی کہ اس کا ایک بیٹا اسرائیلی فوج کو کسی معاملے میں مطلوب تھا ،  انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس کا بیٹا فلسطینی پولیس میں کام کرتا ہے۔

دوسری جانب غاصب صیہونی فورسز نے جنین شہر اور اس کے کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ چھاپہ ایک خصوصی فورس کے داخلے کے ساتھ شروع ہوا، جس کے بعد فوج کی بڑی تعداد اندر داخل ہوئی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسپیشل فورس ایک گھر میں داخل ہوئی، جب کہ اسپیشل فورس کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بڑی فورس شہر میں پہنچی جو "بھیس بدل کر” داخل ہوئی۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ صیہونی فورسز نے الخلیل میں عروب پناہ گزین کیمپ پر بھی دھاوا بول دیا اور ایک فلسطینیوں پر براہ راست گولیاں برسائیں۔

قبل ازیں فلسطینی نیوز اینڈ انفارمیشن ایجنسی نے اطلاع دی تھی کہ اریحا میں عقبہ جبر کیمپ پر فورسز کے چھاپے کے دوران ایک نوجوان اسرائیلی فورسز کی گولی لگنے سے جاں بحق ور درجنوں دیگر افراد آنسو گیس کی شیلنگ سے زخمی ہو گئے تھے۔

Tags: اسرائیلیجنینحراستصیہونیفلسطینیمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.