• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 1 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض اسرائیل کی تباہی جاری، جنین میں رہائشی علاقوں کو شدید خطرہ

قابض اسرائیل نے جنین میں فلسطینی رہائشیوں کے مزید گھروں کو مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

پیر 01-12-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
قابض اسرائیل کی تباہی جاری، جنین میں رہائشی علاقوں کو شدید خطرہ
0
SHARES
0
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

قابض اسرائیل کا جنین اور اس کے پناہ گزین کیمپ پر وحشیانہ حملہ مسلسل 315ویں روز بھی جاری ہے۔ صہیونی فوج نے جنین کیمپ میں تباہی، گھر وں کی مسماری، زمینوں کی درندگی سے کھدائی، گھروں پر دھاوے اور فلسطینیوں کی گرفتاریاں مزید تیز کر دی ہیں، جس سے پورا علاقہ ننگی سفاکیت کا میدان بن چکا ہے۔

قابض فوج نے جنوب جنین کی سِیلہ الظہر بلدہ میں متعدد گھروں کو مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں جبکہ جنین کیمپ کے اطراف واقع محلہ الجابریات میں کئی فلسطینی خاندانوں کو زبردستی اپنے گھر خالی کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

صہیونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جنین کیمپ میں مزید 24 رہائشی عمارتیں منہدم کی جا رہی ہیں، جبکہ اس سے قبل 700 سے زائد گھروں اور شہری تنصیبات کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کیا جا چکا ہے۔ یہ کیمپ اب ملبے میں بدلتا جا رہا ہے مگر عوام کے حوصلے بدستور قائم ہیں۔

جنین پر جاری اس جارحیت کے آغاز سے اب تک قابض اسرائیل 4000 سے زیادہ فلسطینی خاندانوں کو کیمپ سے بےدخل کر چکا ہے۔ یہ خاندان شدید انسانی بحران میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس گورنری کے دیگردیہاتوں میں بھی ظلم بڑھا دیا ہے۔ گھروں پر دھاوے، شہریوں کی تذلیل، ان کی املاک کی توڑ پھوڑ اور نوجوانوں کی گرفتاریاں روز کا سلسلہ بن چکا ہے۔ جنوبی جنین کے قباطیہ بلدہ میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا جبکہ صہیونی فوج نے علاقے میں پیدل دستے بچھا دیے اور کئی شہریوں کو روک کر تفتیش کی۔

بلدہ یعبد بھی گذشتہ 24 دن سے صہیونی جارحیت کی لپیٹ میں ہے جہاں قابض فوج نے ایک فوجی قلعہ قائم کر رکھا ہے اور متعدد گھروں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

جنوبi جنین کی بیئر الباشا گاؤں پر بھی صہیونی فورسز نے دھاوا بول کر کئی گھروں کی تلاشی لی، جبکہ مغربی علاقے السیلہ الحارثیہ میں فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے جن سے شہریوں میں شدید خوف پھیل گیا۔

قابض فوج نے جنین کیمپ کے دو نوجوانوں، مصعب جعايصہ جو شہید یزید جعايصہ کے بھائی ہیں کو حراست میں لے لیا۔

جنین اور اس کے کیمپ پر جاری اس جارحیت کے آغاز سے اب تک 69 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں سے 4 فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ اور تشدد سے شہید ہوئے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.