• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 16 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پی ایل او

عباس ملیشیا کے ہاتھوں جنین میں سابق اسیران کی گرفتاری کی شدید مذمت

فلسطینی حلقوں نے سابق اسیران کی گرفتاری کو قومی وحدت پر حملہ قرار دیا ہے۔

اتوار 11-01-2026
in پی ایل او, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
عباس ملیشیا کے ہاتھوں جنین میں سابق اسیران کی گرفتاری کی شدید مذمت
0
SHARES
53
VIEWS

مغزبی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مغربی کنارے میں سیاسی قیدیوں کے اہل خانہ کی کمیٹی نے انتہائی سخت الفاظ میں جنین میں فلسطینی اتھارٹی کے سکیورٹی اداروں کی جانب سے سابق اسیران شیخ حسن الزغل اور انجینئر محمد جرادات کو گرفتار کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ دونوں کا تعلق جنین کے نواحی گاؤں زبوبہ سے ہے۔

کمیٹی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ یہ گرفتاری ایک نہایت سنگین تجاوز ہے اور سیاسی بنیادوں پر گرفتاری کی ،اس روش کا تسلسل ہے جو قومی اور اخلاقی دونوں اعتبار سے ناقابل قبول ہے۔

کمیٹی نے اس امر پر بھی زور دیا کہ گرفتاری کے دو دن بعد جنین سے دونوں زیر حراست افراد کو اریحا جیل منتقل کرنا ایک مزید من مانا اقدام ہے جو ایک خطرناک جارحیت کی عکاسی کرتا ہے اور آزادیوں کو کچلنے ،نامہ نگاروں اور کارکنوں نیز مجموعی طور پر سابق اسیران کو نشانہ بنانے کی منظم پالیسی کو بے نقاب کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ اقدامات ایک تشویشناک سلسلے کا حصہ ہیں جن کے ذریعے سرگرم کارکنوں اور رہا شدہ اسیران کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے تاکہ ان کے حوصلے توڑے جائیں اور انہیں ان کے قومی اور سماجی کردار سے باز رکھا جا سکے۔

کمیٹی برائے اہل خانہ نے متعلقہ حکام کو زیر حراست افراد کی جسمانی اور نفسیاتی سلامتی کی مکمل ذمہ داری کا پابند ٹھہراتے ہوئے دونوں کی فوری اور بلا شرط رہائی کا مطالبہ کیا اور سیاسی بنیادوں پر گرفتاری کی پالیسی فی الفور بند کرنے پر زور دیا۔

Tags: AbbasMilitiaFreedomForPrisonersHumanRightsJeninJusticeForPalestineMiddleEastCrisisOccupationpalestinePalestinianPrisonersPoliticalArrestsResistanceStopPoliticalRepressionwestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.