(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) انجیلا مرکل کواپنے دورہ اقتدار میں اسرائیل کی حمایت کے نتیجے میں اسرائیلی ٹیکنیکل یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی دی جا رہی ہے۔
عالمی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روزجرمن چانسلر انجیلا مرکل اپنے حکومتی عہدے کے 16 سالہ دور اقتدار میں اسرائیل کے آٹھواں اورآخری دو روزہ سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچیں اور اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ سے ملاقات کی ہے۔
انجیلا مارکل کواپنے دورہ اقتدار میں اسرائیل کی حمایت کے نتیجے میں اسرائیلی ٹیکنیکل یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی دی جا رہی ہے۔
اس موقع پرجرمن چانسلرکا کہنا ہے کہ اسرائیل کی حمایت اور اس کی سکیورٹی ’ہر جرمن حکومت‘ کی ترجیح رہے گی۔
انہوں نے اپنے خطاب میں ایران کے بارے میں بھی کہاہے کہ ایرانی جوہری معاہدےکے حوالے سے آئندہ ہفتے اہم ہیں۔ جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاہدے پر اختلافات برقرار رہنے کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ایران زیادہ سے زیادہ یورینیم افزودہ کرتا جائے گا۔
جرمن چانسلر کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور چینی صدر شی جِن پِنگ کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایران