(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کی جس کے باعث شہید ہونے والوں کی تعداد 49 اور تین سو کے قریب زخمی ہیں جن کو اسرائیل کی جانب سے راستوں کی بندش کے سبب اسپتال منتقل نہیں کیا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر قابض صہیونی ریاست اسرائیل نے گذشتہ جمعہ سے تین روز تک کو وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں غزہ میں ڈیڑھ درجن سے زائد بچوں اور 6خواتین سمیت اب تک 49 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 300 سے زائد زخمی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی سے شہید ہونے والوں کی تعداد 48 ہوگئی
اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی جانب سے عارضی جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود قابض صہیونی ریاست نے غزہ کے داخلی اور خارجی راستوں کو بدستور بند رکھا ہوا ہے جس کے سبب زخمیوں کی بڑی تعداد مقبوضہ بیت المقدس میں موجود جدید سہولیات کے حامل اسپتالوں میں علاج سے محروم ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے سڑکوں کی اس بلاجواز جاری رکھی گئی بندش کی وجہ سے ہر روز کم از کم پچاس مریض اور زخمی فلسطینی ہسپتال پہنچنے اور علاج سے محروم رہ رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان مریضو ں میں کینسر کے مریض بھی شامل ہیں۔
غزہ اور اس کے ہسپتالوں کو جانےوالے راستوں کی بندش کی وجہ سے ان ہسپتالوں کے لیے ا’یکس ریز ‘کے مٹیریل سمیت مختلف طبی آلات اور ادویات بھی ہسپتالوں تک لانا مشکل ہو چکا ہے۔