(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نومنتخب صیہونی وزیراعظم نفتالی بینٹ نے شاہی محل میں اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوئم سے ایک خفیہ ملاقات کی ہے، یہ تین سالوں کے دوران دونوں ممالک کے سربراہان کی پہلی ملاقات ہے۔
ذرائع کی جانب سے حاصل معلومات کے مطابق صیہونی وزیراعظم نے شاہ عبداللہ سے ملاقات گذشتہ بدھ کے روز کی، نفتالی بنیٹ مصری صدر عبدالفتح السیسی سے مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں ایک اہم ملاقات کرکے عمان پہنچے تھے۔
ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات پر نفتالی بینیٹ کے دفتر سے کسی قسم کا کوئی ردعمل جاری نہیں ہوا ہے تاہم اسرائیلی عہدیداران نے ذرائع کی خبروں کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ شاہ عبداللہ اور صیہونی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی ملاقات سے قبل اسرائیلی وزیر خارجہ نے بھی اردنی ہم منصب ایمن الصفدی سے ملاقات کی تھی اور خشک سالی کے شکار اردن کو 50 ملین مکعب میٹر پانی کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کئے۔