(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) افریقی یونین کایہ اقدام قضیہ فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی نہتےفلسطینیوں پر جاری جارحیت کے ضمن میں کیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق افریقہ کےملک الجزائر کے وزیر خارجہ رمضان لعامرہ کا کہنا ہے کہ الجزائر کا سفارتی مشن افریقی یونین میں اسرائیل کی شمولیت کے خلاف ہاتھ باندھ کرنہیں بیٹھے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ الجزائر سمیت 13 ممالک نے اسرائیل کو افریقی یونین سے نکال باہرکرنے پر اتفاق کیا ہے اور یہ خوش آئند ہے کہ افریقی ممالک کی طرف سے یہ اقدام قضیہ فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر جاری جارحیت کے ضمن میں کیا گیاہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل کو افریقی یونین سے باہر نکالنے کے لیے جنوبی افریقا، تونس، ارٹیریا، سینیگال، تنزانیا، نیجیر، جزائر القمر، گیبون، نائیجیریا،زمبابوے، لائبیریا، مالی اور سیشل شامل ہیں۔