(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) چند روزقبل صہیونی زندانوں سےبے ہوشی کے دوران ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم 53 ویں روز بھی احتجاجی بھو ک ہڑتال کو جاری رکھنے کے باعث علاء العراج کی حالت شدید خطرے میں بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق صہیونی ریاست میں اسرائیلی قابض جیل میں قید فلسطینی قیدی فصفوص کے علاوہ طولکرم کے مشرقی قصبے کے رہائشی علاءسمیع العراج کی جانب سے اپنی غیر قانونی قید کے خلاف جاری بھوک ہڑتال کے باعث حالت خطرے سے دوچار ہے۔
مسلسل جاری بھوک ہڑتال کے باعث علاء سمیع العراج کو گذشتہ چند روزقبل صہیونی زندانوں سےبے ہوشی کے دوران ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم 53 ویں روز بھی احتجاجی بھو ک ہڑتال کو جاری رکھنے کے باعث علاء العراج کی حالت شدید خطرے میں بتائی جاتی ہے۔
علاء العراج اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اپنی غیر قانونی بلا جوازگرفتاری کے خلاف صہیونی جیل الجملہ میں بھوک ہڑتال پر ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ صہیونی قید سے رہائی کے لیے ان کی احتجاجی بھوک ہڑتال آزادی تک جاری رہے گی