• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی جیل میں قید نابینا فلسطینی اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور

جمعرات 24-06-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیلی جیل میں قید نابینا فلسطینی اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نابینا قیدی کو مزاحمتی تحریک سے تعلق کی بنیاد پر 2003 میں صہیونی حراست میں لیاگیا تھا اور صہیونی عدالت نے3 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد سے محمد براش  صہیونی زندانوں میں اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی برائے اسیران کی جانب سےجاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز صہیونی جیل میں پابند سلاسل العمر ی پناہ گذین کیمپ کے رہائشی ایک ٹانگ اور بینائی سےمحروم 44 سالہ فلسطینی قیدی محمد براش کی حالت کولیسٹرول کنٹرول کر نے والی ایکسپائرڈ(میعاد ختم ہوجانے والی )دوا کےاستعمال سے تشویش ناک حد تک بگڑ گئی، براش کے مطابق ایک ماہ سے متعدد مرتبہ شکایت کے باوجود جیل انتظامیہ نے قیدی کو ایکسپائرڈ دوائیں دیں جس کے باعث براش کی حالت مزید خراب ہوئی تاہم اسرائیلی جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدی کے ساتھ غیر انسانی سلوک میں کوئی تبدیلی تاحال واقع نہیں ہوئی ہے اور انہیں طبی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔

کمیٹی برائے اسیران کے مطابق محمد براش جنہیں دل کا عارضہ بھی لاحق ہےجبکہ کانوں کے فوری آپریشن کی ضرورت ہےجس کے بعد صہیونی جیل انتظامیہ کی مسلسل مجرمانہ غفلت کے باعث کانوں میں زخم کی وجہ سے قوت سماعت سے بھی محروم ہوتے جارہے ہیں۔

قابض فوج نے محمد براش کومزاحمتی تحریک سے تعلق کی بنیاد پر 2003 میں حراست میں لیا تھا اور صہیونی عدالت میں انہیں 3 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد سے محمد براش  صہیونی زندانوں میں اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور مسلسل اسرائیلی غیر قانونی انتظامی قید میں طبی غفلت کا نشانہ بن رہے ہیں۔

Tags: العمر ی پناہ گذین کیمپصہیونی جیل انتظامیہصہیونیئزمفلسطینی قیدیکمیٹی برائے اسیران
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.