(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) علاء العراج کو قابض فوجیوں نے بغیر کسی جرم کے رواں سال جون میں حراست میں لیا تھا اور اب تک کسی قسم کے الزام کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صہیونی ریاست میں اسرائیلی قابض جیل میں قید ایک اور فلسطینی علاء العراج کی جاری بھوک ہڑتال کے باعث حالت خطرے سے دوچار ہے۔
فلسطینی قیدی کو گذشتہ روز صہیونی جیل کی جانب سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہےجہاں ان کی حالت تاحال خطرے میں بتائی جاتی ہے۔
علاء العراج دو ماہ سے اپنی غیر قانونی بلا جوازگرفتاری کے خلاف اسرائیلی جیل الجملہ میں بھوک ہڑتال پر ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ صہیونی قید سے رہائی کے لیے ان کی احتجاجی بھوک ہڑتال آزادی تک جاری رہے گی۔
علاء العراج کے علاوہ صہیونی جیل میں قید تقریبا21 40 فلسطینی قیدیوں نے 2021 کے آغاز سے اپنی بغیر کسی جرم کے غیر قانونی انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت قید کے خلاف احتجاجی بھوک ہڑتال شروع کی تھی ۔ان قیدیوں میں مقداد القواسمہ، هشام ابو حواش، رايك بشارات، شادی ابو عكير کے نام قابل زکر ہیں۔