(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی بلدیہ نے فلسطینی سے ان کے گھر کے قانونی کاغذات طلب کیے تھے جس کی جانچ پڑتال کے بعد صہیونی بلدیہ کی جانب سے محمد نصر الحسینی کے آبائی گھرکو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسماری کے حکم نامے جاری کر دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز صہیونی فوج نےمقبوضہ بیت المقدس کےعلاقے سلوان میں ایک اور فلسطینی خاندان کو اپنے ہاتھوں سے اپنے گھر کو منہدم کر نے پر مجبور کردیا جس کے نتیجے میں محمد نصر الحسینی وادی القدوم میں واقع اپنےرہائشی گھر سے محروم ہوگئے۔
صہیونی بلدیہ نے محمد نصر الحسینی سے ان کے گھر کے قانونی کاغذات طلب کیے تھے جس کی جانچ پڑتال کے بعد صہیونی بلدیہ کی جانب سے محمد نصر الحسینی کے آبائی گھرکو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسماری کے حکم نامے جاری کر دیے گئے اور 8 افرادپر مشتمل یہ فلسطینی خاندان کھلے آسمان کے نیچے رہنے پر مجبور کر دیا گیا۔
اسرائیلی قابض حکام نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران بیت المقدس کے8 گھروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 48 گھنٹوں کا وقت مقرر کر کے اس بہانےسے بھاری جرمانوں سے بچنے کے لیے اپنے ہی ہاتھوں فلسطینیوں کو اپنے گھروں کی مسماری کے کام کو انجام دینے پر مجبور کیا ہے۔