(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے فلسطینیوں پر فوج کے خلاف مزاحمت کاروں کی مدد کےبے بنیاد الزامات لگائے گئے اور انہیں صہیونی فوجی گاڑیوں میں ڈال کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آج علی الصبح قابض اسرائیلی فوج نےمقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس اور کفر قدوم میں چھاپہ مار کارروائی کر تے ہوئے 6 1فلسطینی شہریوں کو ان کے گھروں سے تشدد کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
گرفتار ہونے والے فلسطینیوں پر قابض فوج کی جانب سے فوج کے خلاف مزاحمت کاروں کی مدد کےبے بنیاد الزامات لگائے گئےاور انہیںصہیونی فوجی گاڑیوں میںڈال کر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران قابض فوج نے مقبوضہ فلسطین میںشہریوں کے گھروں کی مسماری سے لےکر بلاجواز گرفتاریوں سمیت پر تشددکارروائیوں میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کی ہیں جبکہ غزہ اور القدس میں محاز آرائی کے بعد سے قابض فوج نےپھر سے تشدد کے بازار گرم کر دیے ہیں۔