(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی عوام پر مظالم ڈھانے کا سلسلہ تاحال جاری ہےصہیونی فوج نے زخمی راہ گیر کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں نابلس کے جبل صبیح علاقے میں قابض صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے مابین زبردست جھڑپ شروع ہوئی جس میں صہیونی فوجیوں کی اندھا دھند فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینی راہ گیر 22 سالہ سالم حمايل کو حراست میں لے لیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوج نے سالم حمايل کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ کشیدگی والے علاقے سے گزر رہا تھااور قابض فوج کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوا تھا۔
سالم حمايل سمیت درجنوں فلسطینیوں کی گرفتاری کے بعد نوجوانوں نے اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو سنگ باری کا نشانہ بنایا جبکہ صہیونی فوج کی جانب سے بھی طاقت کا بھر پور استعمال کیا گیا۔
فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہوئے جن میں درجنوں کو صہیونی فوج نے حراست میں لے لیا اور نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔