(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج کے ہاتھوں اغوا ہونے والا فلسطینی بچہ تاحال لا پتہ ہے اور قانون نافذ کر نے والے کسی ادارے کی جانب سے فلسطینی بچے کے حوالے سے معلومات کی فراہمی میں والدین کے ساتھ تعاون نہیں کیا جارہا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی قابض فوج نے الخلیل کے علاقے باب الزاویہ کے داخلی رستے سے فلسطینی بچے کو تلاشی کے بہانے روکا اور دوران اسے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔
عینی شاہدین کے مطابق شدید خوف و ہراس کا شکار نابالغ بچہ اپنے اوسان بحال نہ رکھ سکا اور بے ہوش ہوگیا جسےغاصب فوج نے بے دردی سے گاڑی میں ڈال کر نامعلوم جگہ منتقل کردیا۔
اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کے ہاتھوں اغوا ہونے والا فلسطینی بچہ تاحال لا پتہ ہے اور قانون نافذ کر نے والے کسی ادارے کی جانب سے فلسطینی بچے کے والدین کے ساتھ تعاون نہیں کیا جارہا ہے۔