(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے شر پسند عناصر کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہوئے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی اجازت دی جس کے باعث صہیونی آبادکاروں نے مسجداقصٰی میں نمازیوں کو زدوکوب کیا اور اشتعال انگیز نعرے لگائے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں قبلہ اول پر صہیونی آبادکاروں کے منظم گروہ نے دھا وا بولا جس میں اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت درجنوں انتہا پسندوں نے قبلہ اول میںداخل ہوکر اشتعال انگیزی پھیلائی جبکہ صہیونی فوج نے شر پسند عناصر کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہوئے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی اجازت دی جس کے باعث صہیونی آباد کاروں نے مسجد میں نمازیوں کو زدوکوب کیا اور اشتعال انگیز نعرے لگائے۔
خیال رہے صہیونی آبادکاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کے لیے اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے جب کہ فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی سے روکنے کے لیے طاقت کے استعمال سمیت طرح طرح کے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔